پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراک عمل میں ہے:شہباز شریف

Oct 09, 2023 | 11:51:AM
پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراک عمل میں ہے:شہباز شریف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا پارٹی کارکنوں کے نام اہم  پیغام، تیاریوں کے لئے محنت پر شاباش،کہتے ہیں کہ پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراک عمل میں ہے۔
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا پارٹی کارکنوں شاباش دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کامیابی اتحاد اور اشتراک عمل میں ہے۔

اپنے بیان میں  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ خطے اور دنیا میں ابھرتے سنگین بحرانوں میں پاکستان کا اتحاد اور معاشی مضبوطی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے،21 اکتوبر کو نواز شریف کی وطن واپسی پاکستان کے اتحاد اور معاشی مضبوطی سے جوڑ دیا ، بحرانوں سے نکالنے اور عوام کی توقعات کو ہمیشہ نواز شریف نے تاریخی کردار ادا کیا،اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ایک بار پھر یہ تاریخ اور اپنی سنہری روایت دوہرائیں گے، اور عوام کو مشکل سے نکالیں گے ،ان شاءاللہ پوری کوشش کریں گے، نوازشریف کی قیادت میں سب ٹھیک کریں گے، نواز شریف کی قیادت میں ہم نے ہمیشہ ملک کو بچایا ہے۔

ضرورپڑھیں:فلسطین،اسرائیل کشیدگی پربندکمرہ اجلاس بے نتیجہ ختم

کارکنوں کو مخاطب کرتے ہوئےکہاکہ مرد، خواتین اور نوجوان کارکنوں کا جذبہ، لگن اور پارٹی سے نظریاتی وابستگی مثالی ہے،یہ فیصلہ کن مرحلہ بھی ماضی کی روایتی ہمت اور قوت سے عبور کرنا ہے، پاکستان کی کامیابی کی ٹیم آپ ہیں، آپ کی دن رات کی محنت رنگ لائے گی، ان شاءاللہ،آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر قائد نواز شریف کا خطاب قومی نصب العین طے کرے گا، ان شاءاللہ،نواز شریف کی قیادت میں ملک گیر انتخابی مہم پوری قوت سے چلائیں گے۔