امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے ابتدائی نتائج: ٹرمپ کی جماعت کو برتری

Nov 09, 2022 | 12:04:PM
امریکا میں مڈٹرم الیکشن کے ابتدائی نتائج: ٹرمپ کی جماعت کو برتری
کیپشن: امریکا کے ایوان زیریں (کانگریس) کی تمام 435 نشستوں اور ایوان بالا (سینیٹ) کی ایک تہائی (35) پر انتخابات ہوئے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکا میں گزشتہ روز ہونے والے مڈٹرم الیکشن کے ابتدائی نتائج کے تحت ٹرمپ کی ریپبلکن پارٹی کو برتری حاصل ہے۔

منگل کے روز امریکا کے ایوان زیریں (کانگریس) کی تمام 435 نشستوں اور ایوان بالا (سینیٹ) کی ایک تہائی (35) پر انتخابات ہوئے۔ امریکا میں پولنگ سے پہلے ہی ساڑھے چار کروڑ سے زیادہ امریکی شہریوں نے ڈاک یا میل ان (بذریعہ ای میل) ووٹ ڈال چکے تھے۔

ابتدائی نتائج کے تحت سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جماعت (ری پبلکن پارٹی) کو ایوان زیریں میں معمولی برتری حاصل ہے۔ کانگریس میں ری پبلکن پارٹی کی برتری کی صورت میں موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو قوانین کی منظوری اور دیگر اقدامات میں مشکلات پیش آئیں گی۔