ہیری پوٹر سیریز؛پہلے سیزن کی ریلیز سے قبل ہی دوسرے کی تصدیق ہوگئی

May 09, 2026 | 15:53:PM
ہیری پوٹر سیریز؛پہلے سیزن کی ریلیز سے قبل ہی دوسرے کی تصدیق ہوگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ہیری پوٹر سیریز کے مداحوں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آگئی  اورایچ بی او نے شو کے پہلے سیزن کی ریلیز سے قبل ہی دوسرے سیزن کی بھی تصدیق کر دی ۔
مشہور ناول نگار جے کے رولنگ کی عالمی شہرت یافتہ کہانی کو نئی ٹی وی سیریز کی شکل دی جا رہی ہے، جس کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں،پہلے سیزن کا ٹریلر مارچ میں جاری کیا گیا تھا جس کے بعد شو کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ایچ بی او نے فوری طور پر دوسرے سیزن کی منظوری دے دی۔
 دوسرا سیزن’’ہیری پوٹر اینڈ دی چیمبر آف سیکریٹس‘‘ پر مبنی ہوگااورشو رنر فرانسیسکا گارڈینر نے انکشاف کیا ہے کہ دوسرے سیزن کی پروڈکشن رواں سال شروع ہونے کا امکان ہے،پہلے سیزن کی شوٹنگ کرسمس تک مکمل کرنے اور اسی سال دوسرے سیزن کی تیاری شروع کرنے کے باعث پروڈکشن ٹیم کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے تاکہ کام کی رفتار برقرار رہے۔

یہ بھی پڑھیں:معروف اداکارہ اشنا شاہ نے ’’خوشخبری‘‘سنادی
سیریز میں ڈومینک مکلولن، ایلسٹیئر اسٹاؤٹ اور آرابیلا اسٹینٹن مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے,پہلا سیزن رواں برس کرسمس پر نشر کیا جائے گاجسےہیری پوٹر سیریز کے لیے ایک نئے دور کی شروعات سمجھی جا رہی ہے۔