پوپ کا انتخاب، وزیر اعظم شہباز شریف کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد

May 09, 2025 | 12:23:PM
پوپ کا انتخاب، وزیر اعظم شہباز شریف کی دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے پوپ رابرٹ پریوسٹ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد دی گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے اپنے  بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا  کہ یہ تاریخی لمحہ دنیا بھر کے کروڑوں مسیحی عوام کےلیے امید کا باعث ہے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی، باہمی احترام اور مشترکہ امن کے فروغ کےلیے پُرعزم ہے۔

یاد رہے کہ ویٹیکن میں کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کا انتخاب ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نوازکاپاک فضائیہ کو خراج تحسین

رابرٹ پریووسٹ کیتھولک مسیحیوں کے نئے پوپ منتخب کر لیے گئے۔

کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا کارڈینل رابرٹ پریووسٹ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے ناقد نکلے۔

نئے منتخب پوپ نے سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ایسی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں پر تنقید کی گئی تھی۔