عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی  

May 09, 2024 | 15:22:PM
 عیدالاضحیٰ کب ہوگی؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ذی القعدہ کا مہینہ اگر 29 دنوں پر مشتمل ہوا تو ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 8 جون کو ہوگا اس طرح ملک میں عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو منائی جائے گی،اگر ذی القعدہ کا مہینہ 30 دنوں کا ہوا توماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز 9 جون کو ہوگا اس طرح عیدالاضحیٰ 18 جون بروز منگل کو منائیگی،حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کریگی۔

عرب ممالک میں عیدالاضحیٰ 16 جون کو ہونے کا امکان  ہے،ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں ہجری سال 1445 میں ذوالقعدہ کے مہینے کا آغاز فلکیاتی اعتبار سے آئندہ جمعرات 9 مئی سے ہو گا، ذوالقعدہ کے دن 29 ہوں گے۔

مصر میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار ایسٹرانومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ کے سربراہ ڈاکٹر طہ رابح نے  اپنے بیان میں کہا کہ ذو القعدہ کے مہینے کا چاند 8 مئی بدھ کو 29 شوال کو قاہرہ کے مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بج کر 23 منٹ پر پیدا ہو گا،انہوں نے وضاحت کی کہ اس دن نیا ہلال غروب آفتاب کے بعد 31 منٹ تک مکہ میں اور قاہرہ میں 38 منٹ تک موجود رہے گا۔

 عرب جمہوریہ مصر کے باقی گورنریٹس میں نیا ہلال 32 سے 40 منٹ تک آسمان پر موجود رہے گا،انہوں نے مزید کہا کہ عرب اور اسلامی دارالحکومتوں اور شہروں میں نیا ہلال اس دن غروب آفتاب کے بعد 8 سے 48 منٹ تک رہے گا۔

فلکیات کے ادارے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ماہ ذوالحجہ 1445 ہجری کا آغاز فلکیات کے لحاظ سے جمعہ 7 جون 2024 کو ہوگا،یوم عرفات 15 جون اور عید الاضحی 16 جون کو ہو گی۔