وہاج علی کا بھارتی گانے پر رقص: ویڈیو وائرل

Mar 09, 2024 | 12:18:PM
پاکستانی معروف اداکار وہاج علی کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی معروف اداکار وہاج علی کی بھارتی گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زیرِگردش ہے جس میں اداکارہ و ماڈل مایا علی اور اداکار وہاج علی کو شادی کی تقریب میں ڈانس فلور پر رنگ جماتے نظر آرہے ہیں۔

مذکورہ ویڈیو میں وہاج علی سیاہ لباس میں ملبوس ہیں جبکہ مایا علی سرخ لہنگا چولی پہنی ہوئی ہیں اور بالی وڈ کے فلمی گیت 'مقابلہ' پر رقص کر رہے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کمنٹ سیکشن میں مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں جس میں اکثریت نے وہاج علی کو مستقبل میں کبھی بھی رقص نہ کرنے کا مشورہ دے دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا کہ کیا مجبوری آگئی ہے اب وہاج کے ایسے رقص کی بھی تعریف کرنی پڑے گی کیونکہ وہاج علی پسند جو ہے۔ جبکہ ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ یہ ڈانس کے نام پر ہو کیا رہا ہے؟ ۔

مزید پڑھیں:  ماہرہ خان کا دوسری بار حاملہ ہونے سے متعلق خبروں کی تردید 

واضح رہے کہ مایا علی اور وہاج علی کی زیرِ گردش ویڈیو حال میں ریکارڈ نہیں ہوئی بلکہ یہ ویڈیو پرانی ہے۔

یا د رہے کہ وہاج علی اور مایا علی بہت پرانے اور قریبی دوست ہیں جو اکثر ایک ساتھ نظر آتے ہیں لیکن دونوں کبھی ایک ساتھ بطور جوڑی کاسٹ نہیں ہوئے۔