مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،بادل بھی برسیں گے  

Mar 09, 2024 | 10:58:AM
مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل،بادل بھی برسیں گے  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پل پل بدلتا موسم،مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج بلوچستان میں داخل ہوگا اور11 مارچ تک ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے کر بارشیں برسائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ 12 مارچ کو ملک میں داخل ہوگا، آج سے 13 مارچ کے دوران بلوچستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

سندھ میں 10 اور 12 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اور دادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

پنجاب اور اسلام آباد میں 11 سے 14مارچ کے دوران بارشوں اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
 یہ بھی پڑھیں: تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے؟