"نواز شریف کوشاں ہیں کہ 2016 والے حالات واپس لائے جا سکیں"،اشتیاق بیگ

Jun 09, 2023 | 22:54:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن )بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ کی سابق وزیراعظم  نواز شریف سے لندن میں  ملاقات۔

مسلم لیگ (ن )بزنس فورم کے صدر مرزا اشتیاق بیگ کا سابق وزیراعظم  نواز شریف سے لندن میں  ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئےکہنا تھاکہ " نواز شریف نے کوشش کی ہے کہ 2016 والے حالات واپس لائے جا سکیں۔"

سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات اچھی رہی  جبکہ پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالنے کےلئے ہنگامی اقدامات کرنے ہونگے،انہوں نے کہا کہ  "نواز شریف بجٹ سمیت دیگر تمام معاملات سے آگاہ ہیں، نواز شریف کی کوشش ہے 2016 والے حالات دوبارہ واپس  لائے جا سکیں۔"