وفاقی بجٹ میں اسلام آباد کے اہم منصوبوں کیلئے فنڈز مختص

Jun 09, 2023 | 21:43:PM
وفاقی بجٹ میں اسلام آباد کے اہم منصوبوں کیلئے فنڈز مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وفاقی بجٹ میں اسلام آباد کے اہم منصوبوں کیلئے فنڈز مختص کردیئے گئے، جس میں ٹینتھ ایونیو منصوبہ، پارلیمنٹ لاجز  اور کورنگ پل سمیت دیگر شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  ٹینتھ ایونیو منصوبے کیلئے 400 ملین روپے مختص ،پارلیمنٹ لاجز کے اضافی بلاک کی تعمیر کے لیے 50 ملین مختص ،کورنگ پل اور پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس کے لیے 350 ملین مختص کردیئے گئے۔

ریلوے لائن سہالہ کے فلائی اوور کی تعمیر کے لیے 450 ملین ،کری پل کے (ڈیزائن کم کنسٹرکشن ) کے لیے 66 ملین، کورنگ دریا اور راول جھیل میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے 6 سو ملین مختص  کئے گئے۔

اسلام آباد میں سڑکوں اور گلیوں کی پختگی کے لیے 6.7 ملین مختص ،  سیوریج ، صفائی اور پینے کی پانی کی فراہمی کے لیے 78 ملین اور  بہارہ کہو تا فیض آباد اور روات سے فیض آباد میٹرو کی فزیبلیٹی اسٹڈی کیلئے 20 ملین مختص کیے گیے۔