مذاق کیوں کیا؟، خاتون نے ایسا بدلہ لیا کہ انسانیت شرما جائے

Jan 09, 2024 | 08:24:AM
 روس میں ایک شخص کو پارٹی میں خاتون کے ساتھ چھوٹا سا مذاق کرنے کی انتہائی قیمت چکانی پڑ گئی، مشتعل خاتون نے اس شخص کے چہرے پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس میں ایک شخص کو پارٹی میں خاتون کے ساتھ چھوٹا سا مذاق کرنے کی انتہائی قیمت چکانی پڑ گئی، مشتعل خاتون نے اس شخص کے چہرے پر کھولتا ہوا پانی پھینک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

خواتین کو ہراساں کرنے یا ان کا مذاق بنانے کے واقعات تو بہت سننے کو ملتے ہیں، جس میں کسی کا نتیجہ انتہائی حیران کن بھی نکل کر سامنے آتاہے۔ ایسا ہی واقعہ روس میں پیش آیا جس میں ایک شخص کا خاتون کے ساتھ مذاق کرنے کا نتیجہ اتنا ہولناک ثابت ہوا کہ ہر دیکھنے والوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اتوار کے روز روس کے علاقے چیلیابنسک میں پیش آیا جہاں کچھ لوگوں نے ایک ہاؤس پارٹی کا اہتمام کیا تھا۔ 

اس پارٹی میں موجود حاضرین میں سے ایک نے مذاق کرتے ہوئے باورچی خانے کے اندر دھواں بم پھینکا جہاں ایک خاتون کھانا پکا رہی تھی۔  یہ مذاق اس خاتون کو اتنا ناگوار گزرا کہ وہ غصے میں آکر ابلتے ہوئے پانی کے برتن کے ساتھ باورچی خانے سے باہر نکلی اور اسے مذاق کرنے والے پر اُچھال پھینکا۔

مزید پڑھیں:  کامونکے؛ بھائی نے گھروالوں کو زہریلی گولیاں کھلاکر خود بھی نگل لیں،بہن سمیت جاں بحق

واضح رہے کہ رپورٹس کے مطابق مذاق پر مشتعل ہوکرسزا دینے والی خاتون اس گھر کی مالک تھی جہاں پارٹی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچتے ہی پارٹی میں شامل تمام لوگوں سے پوچھ گچھ کی۔

دوسری جانب اُبلتے ہوئے پانی سے جھلسنے والے شخص کا جسم تیسرے درجے تک متاثر ہونے کی وجہ سے اسے ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاتون کے اس اقدام پر شدید غم و غصے کا اظہار دیکھنے کو مل رہا ہے۔