پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے،رانا ثنا اللہ کی ضلعی عہدیداروں کو بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مریم نواز کی کارکردگی کے باقی صوبے بھی معترف ہیں،مریم نواز کی کارکردگی کی بدولت پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف ملکی وقار بحال کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کی پوری دنیا میں گونج ہے۔
تفصیلات کے مابق ماڈل ٹاؤن میں پارٹی سیکرٹیریٹ میں مسلم لیگ(ن) پنجاب کا اہم اجلاس ہوا،مسلم لیگ(ن) پنجاب کی تنظیم کے اجلاس کی صدارت صدر پنجاب رانا ثنا اللہ نے کی،اجلاس میں تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹر اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی،اجلاس میں صدرمسلم لیگ ن لاہور ملک سیف الملوک کھوکھر صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری سمیت پارٹی کے تنظیم عہدیداروں سے ضمنی انتخابات اور متوقع بلدیاتی انتخابات سے متعلق رائے لی گئی۔
پنجاب کے تنظیمی عہدیداروں نے وفاق اور پنجاب کی حکومتوں پر مکمل اعتماد اور اطمینان کا اظہارکیا،اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا گیا۔
رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مریم نواز کی کارکردگی کے باقی صوبے بھی معترف ہیں، پنجاب حکومت کے تمام اقدامات اور فلاحی پروگرام عام آدمی سے متعلق ہیں، مریم نواز کی کارکردگی کی بدولت پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔
صدر ن لیگ پنجاب نے کہاکہ وفاقی حکومت کی بھی اللہ تعالی نے بہت مدد فرمائی ہے، وزیراعظم شہباز شریف ملکی وقار بحال کرنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، حکومت کی خارجہ پولیسی کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔
رانا ثنا اللہ کاکہناتھا کہ پاکستان نے بھارت کے خلاف اللہ کی مدد سے بڑی فتح حاصل کی ہے، پاکستان کی تاریخی فتح کی پوری دنیا میں گونج ہے۔
ان کاکہناتھا کہ میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن)ایک مرتبہ پھر پاکستان کو بحرانوں سے نکال رہی ہے،میاں نوازشریف کی سرپرستی میں وفاق اور پنجاب کی حکومتیں محنت اور لگن سے عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔
پنجاب کی تنظیمی اجلاس میں پنجاب کے ضمنی انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی،رانا ثنااللہ کی فوری تنظیمی عہدے مکمل کرنے کی ہدایت کی، صدر پنجاب رانا ثناء اللہ نے تمام ضلعی عہدیداروں کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کی بھی ہدایات کر دی،پارٹی جلد قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد ضمنی انتخاب کے موزوں امیدواروں کا اعلان کرے گی۔