ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ،12اشیاء مہنگی،12سستی

Aug 09, 2025 | 11:12:AM
 ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ،12اشیاء مہنگی،12سستی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔

 ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،گزشتہ ہفتے 12 اشیا مہنگی ہوئیں، 12 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 27 اشیا کی قیمتی مستحکم رہیں۔ ادارہ شماریات کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں چینی 173 روپے کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تربیلا ڈیم96،منگلا 63فیصد بھر گیا، چشمہ بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب

اعداد و شمار کے مطابق پیاز 16.53 فیصد، ٹماٹر 10.17، مرغی 4.12 فیصد مہنگی ہوئی، مزید مہنگی ہونے والی اشیاء میں انڈے، دال مسور، چائے، تازہ دودھ، ڈیزل، سگریٹس اور لکڑی شامل ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں کیلے، دال مونگ، ماش، آلو، چینی، لہسن، چاول، آٹا، ایل پی جی اور پیٹرول شامل ہیں۔