بیرسٹرسلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنا ئے جانے کا قوی امکان

Aug 09, 2021 | 22:48:PM
بیرسٹرسلطان محمود کو صدر آزاد کشمیر بنا ئے جانے کا قوی امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( نیوز ایجنسی) سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود کو آزاد کشمیر بنائے جانےکا قوی امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود ایل اے تھری میرپورسے ممبراسمبلی منتخب ہوئے ، پہلے ان کا نام وزارت عظمیٰ کی دوڑمیں سب سے مضبوط سمجھا جارہا تھا مگر چیئرمین پی ٹی آئی اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سردار عبدالقیوم نیازی کو اس منصب کے لئے موزوں ترین قرار دیا اور انہیں وزیراعظم آزاد کشمیر بنادیا۔ذرائع کے مطابق بیرسٹرسلطان محمود کو یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ آپ وزارت عظمیٰ کی دوڑ سے ہٹ جائیں آپ کو صدارت سونپ دی جائے گی۔
بیرسٹر سلطان محمود کو منفرد اعزاز حاصل ہے کہ وہ مسلسل نو بار رکن آزاد کشمیر اسمبلی منتخب ہوئے، حال ہی میں ہونے والے الیکشن میں وہ ایل اےتھری میرپور سے ممبراسمبلی منتخب ہوئے۔
یاد رہے کہ بیرسٹر سلطان محمود نے پانچ سال قبل پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تھی، اس سے قبل وہ پیپلز پارٹی میں بھی رہے، اور وزرات عظمی کے منصب پر بھی فائر رہے۔
 یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کی کیفے میں شیشہ پیتے ویڈیو وائرل ہو گئی