آرمی چیف کا پی ایم اے کی 146 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب

Oct 08, 2022 | 11:03:AM
پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ پُرامن تعلقات چاہتا ہے، آرمی چیف
کیپشن: آرمی چیف پی ایم اے کے کیڈٹ کو اعزازی شمشیر دیتے ہوئے
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے فوج نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کو فخر ہونا چاہیے کہ آپ اس عظیم فوج کا حصہ بننے جا رہے ہیں، اس ادارے سے پاس آؤٹ ہونا بڑے فخر کی بات ہے، 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کرنا باعث فخرہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ فوج نے پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانےکے لیے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور ہمسائیوں سے اچھے تعلقات چاہتا ہے ، ہمسایوں کے ساتھ تمام مسائل پرامن طور پر حل کرنے کے خواہاں ہیں۔

اس موقع پر آرمی چیف کی جانب سے کورس کی اعزازی شمشیر اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر محمد داؤد خان کو دی گئی۔