سندھ ہائیکورٹ نے لوڈ شیڈنگ کے خلاف درخواست مستردکردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جواد آصف)سندھ ہائی کورٹ نے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر کی شہر میں لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ کےخلاف درخواست مستردکردی۔
عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیکر مسترد کرتے ہوئے لوڈ شیڈنگ سے متعلق معاملہ نیپرا کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔
عدالت نے کہاکہ نیپرا شکایت پر ایک ماہ میں فیصلہ کرکے ایم آئی ٹی 2 میں رپورٹ جمع کروائے،عدالت نے مشاہدہ کیا تھا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق لوڈ شیڈنگ سے متعلق درخواست قابل سماعت نہیں ہے، نیپرا ایکٹ کے سیکشن 39 کے تحت درخواست گزار کے پاس نیپرا سے رجوع کرنے کا آپشن موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرگودھا؛مسلم لیگ ن کے ایم این اے ارم حامد کا بیٹا احمد حامد گرفتار
وکیل درخواست گزار نے کہاکہ لائن لاسز کی بنیاد پر لوڈ شیڈنگ غیر قانونی ہے، شہر میں طویل لوڈ شیڈنگ سے معاملات زندگی متاثر ہوتے ہیں۔