وزیراعلی کی ہدایت پر ڈی جی پی آر میں کنٹرول روم قائم، عظمیٰ بخاری کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راو دلشاد)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈی جی پی آر میں کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے ڈی جی پی آر میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا، انتظامات اور ورکنگ کا جائزہ لیا اور ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے میٹنگ بھی کی۔
میٹنگ میں سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا بخاری، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد موجود تھے، وزیراطلاعات نے ڈیجٹل میڈیا کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔
عظمیٰ بخاری ،سیکرٹری اطلاعات اور ڈیجٹل میڈیا ونگ کے نعرہ تکبیر،اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے، عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا پر فیک معلومات پھیلانے والوں کو فوری کاﺅنٹر کرنے کی ہدایت کی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سوشل میڈیا کے تمام پلیٹ فارم پر مستند اور حقائق پر مبنی معلومات شیئر ہونی چاہئے، غیر معمولی حالات میں عوام تک درست ،بروقت اور سچ پر مبنی معلومات پہنچنی چاہیے۔
انھوں ںے کہا کہ اس حوالے سے ڈی جی پی آر میں خصوصی طور پر ہنگامی حالات میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے، کنٹرول روم قائم کرنے کا بنیادی مقصد عوام کو صورتحال سے متعلق درست آگاہی دینا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک جنگ سرحدوں پر لڑی جا رہی ہے، دوسری جنگ سوشل میڈیا پر لڑی جا رہی ہے، سوشل میڈیا کے درست استعمال سے ہم اپنی فورسز کا مورال بڑھانے میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :لاہور، ملتان بورڈ نے کل ہونے والے امتحانات ملتوی کر دیئے