روسی فضائیہ کا اسکول پر حملہ،60سے زائد ہلاکتیں

May 08, 2022 | 15:01:PM
روس حملہ ، ہلاکتیں
کیپشن: روس کا یوکرین پر حملہ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ تاحال جاری ہے ،مشرقی یوکرین میں اسکول پرروسی حملے کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لوہانسک کے گورنرکے مطابق روسی فضائیہ نے اس پر حملہ کردیا جس میں یوکرینی شہریوں نے پناہ لے رکھی تھی جس کی وجہ سے ساٹھ سے زائد افراد کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،درجنوں افراد کی لاشیں تاحال ملبے میں دبی ہوئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اسکول میں سوکے قریب یوکرینی شہریوں نے پنا ہ لے رکھی تھی ۔روسی حملے کے بعد عمارت کو آگ لگ گئی ۔چار گھنٹے کی طویل جدو جہد کے بعد عمارت سے آگ بجھائی گئی ۔روس اور یوکرین کے درمیان 10 ہفتے سے جنگ جاری ہے جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوچکے ہیں کئی شہر تباہ اور 50 لاکھ یوکرینی باشندے ملک چھوڑنے پر مجبور ہوچکے ہیں ۔ اس علاقے میں یوکرین کی افواج، روسی فوجیوں اور علیحدگی پسندوں سے لڑ رہی ہے ۔لوہانسک کے ضلعی گورنر سرہی ہیدائی کے مطابق دو افراد کی لاشیں ملبے سے نکال لی گئی ہیں جبکہ کئی لاشیں تاحال ملبے میں دبی ہوئی ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: ہوٹل میں زوردار دھماکا، 18 افراد ہلاک، 60 سے زائد زخمی