ساحل سمند رپرڈائینوسارکے بچےدیکھ کر لوگ دنگ رہ گئے ،ویڈیو وائرل

May 08, 2022 | 12:21:PM
ساحل سمندر
کیپشن: ساحل سمندر پر ڈاینوسار کےبچے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ساحل سمندر ڈاینوسار کے بچوں کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکاکر رکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاینوسار کے بچوں کا گروپ ساحل سمندر پر د وڑ رہا ہے ۔
یہ ویڈیو Buitengebieden نامی ٹویٹر صارف نے شیئر کی ،انہوں نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ "مجھے اسے سمجھنے میں چند سیکنڈ لگے،" ویڈیو میں جو جانور نظر آرہا ہے وہ ہوبہو ڈاینو سار کی طرح دکھائی دے رہا ہے ،14 سیکنڈ کی اس ویڈیو نے ٹوئٹر صارفین کوالجھن میں ڈال دیا ۔ٹویٹر پر اس ویڈیو کو 9.8 ملین سے زیادہ ویوز اور 47,000 سے زیادہ لائکس مل چکے ہیں۔


وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ایک ممالیہ جیسی مخلوق کو دکھایا گیا ہے جس کی لمبی گردنیں اور مضبوط جسم ہیں، وہ ہوبہوڈاینوسار کی طرح نظر آتے ہیںلیکن جسامت میں ڈاینوسار سے کم ہیں ۔
تاہم کچھ ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ یہ ڈایناسور کا گروپ نہیں تھابلکہ یہ جسے "Coatisکہا جاتا ہے یہ Procyonidae خاندان کے ارکان ہیں جو جنوبی امریکہ، وسطی امریکہ، میکسیکو اور جنوب مغربی امریکہ میں پائے جاتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:آئی فون 14سیریز کے فونز میں کون کونسی خصوصیات ہوں گی ؟؟تفصیلات سامنے آگئی