قومی اقتصادی سروے کے اہم نکات سامنے آگئے

Jun 08, 2022 | 17:33:PM
قومی اقتصادی سروے کے اہم نکات سامنے آگئے
کیپشن: f
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )قومی اقتصادی سروے کل بروز جمعرات 9 جون کو  پیش کیا جائے گا جس کے اہم نکات سامنے  آگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے 22-2021 کے سامنے آنے والے نکات کے مطابق معاشی شرح نمو 4.8 فیصد ہدف کے مقابلے 6 فیصد رہی جبکہ مہنگائی کا 8 فیصد ہدف 13 فیصد سے تجاوز کر گیا۔

قومی اقتصادی سروے کے مطابق معاشی شرح نمو، زراعت، انڈسٹری، سروسز سیکٹر، برآمدات، اہم فصلوں، لارج مینوفیکچرنگ اور چھوٹی صنعتوں کا ہدف پورا ہوا تاہم کپاس، لائیو اسٹاک، تعمیرات، جنگلات اور بجلی پیداوار کے اہداف میں ناکامی ہوئی۔

سروے میں کہا گیا ہے کہ فی کس آمدن کا 2 لاکھ 46 ہزار 414 روپے کا ہدف پورا کر لیا گیا جبکہ 11 ماہ میں ملکی برآمدات ریکارڈ 29 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔