پاکستان اور ایران کا مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ

Apr 20, 2024 | 20:47:PM
پاکستان اور ایران کا مشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اویس کیانی ) پاکستان اورایران کےدرمیان معاشی تعلقات کےایک نئےدورکا آغاز کیا گیا ، دونوں ممالک نےمشترکہ خصوصی اقتصادی زون کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرنے کی منظوری دیدی،ایم او یو کیلئے سرکولیشن سمری پر وفاقی کابینہ سے منظوری لے لی گئی،مفاہمت کی یادداشت پرایرانی صدر  کےدورہ پاکستان کے دوران دستخط کئے جائیں گے،دونوں ممالک نےمفاہمت کی یادداشت کےمسودے کو حتمی شکل دیدی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک ایران خصوصی اقتصادی زون کا قیام ریمدان-گبد سرحد پر ہوگا،مشترکہ خصوصی اقتصادی زون گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ سطح پر قائم کیاجائےگاجبکہ خصوصی اقتصادی زون کےقیام سےدونوں ممالک کےدرمیان معاشی تعلقات کومزیدوسعت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں ؛ بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سے فلسطین کے سفیر کی ملاقات