لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش ،موسم خوشگوار ہو گیا

Jul 08, 2023 | 10:32:AM
Lahore, across Punjab, heavy rain, weather, pleasant, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) باغوں کا شہر کہلانے والا صوبائی دارالحکومت لاہور  سمیت  پنجاب بھر میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل  خوب رنگ جما رہا ہے،پنجاب کے مختلف شہروں میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلادھار بارش نے جل تھل ایک کردیا

زندہ دلوں کے شہر  لاہور میں گزشتہ شب سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جیل روڈ ، مال روڈ ، باگڑیاں ،ہمدرد چوک میں بارش تاحال جاری ہے، فیروزپور روڈ ،کچا جیل روڈ ، کوٹ لکھپت میں  بھی بارش  نے سماں باندھ دیا ہے، کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ 

ننکانہ صاحب کے گردونواح میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق بار ش کا سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق مزید چند روز تک بارشیں جاری رہنے کا امکان ہے، اوکاڑہ میں بارش کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی ، موسم خوشگوار ہوگیا،ملتان شہر اور اس کے گردونواح میں بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے، ہلکی بارش سے موسم خوشگوار وہ گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے نے عمرہ کے خواہشمند پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج مون سون بارش کاامکان ہے،اس وقت شہرمیں بادلوں نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 8 اور9 جولائی کو بارش ہوگی۔

لاہور کے درجہ حرارت کی بات کی جائے تو  اس وقت شہر کا درجہ حرارت 26ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج کم سے کم درجہ حرارت 23اور زیادہ سے زیادہ 28ڈگری رہے گا ، ماہرین کا کہنا ہے کہ آلودگی کی مجموعی شرح بہتری کیساتھ 46 ریکارڈ کی گئی، موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے،ایبٹ روڈ ،لکشمی ہال روڈ، مال روڈ، گڑھی شاہو،فتح گڑھ، غازی آباد، صدر ،ائیر پورٹ  کے اطراف میں شدید بارش سے پانی جمع ہو گیا، ہمدرد چوک ٹاؤن سے ملحقہ گلیوں میں بھی پانی جمع، بارش کے باعث پیکو روڈ پر گہرا شگاف پڑگیا،گہرے شگاف کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر،  شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

کہاں کتی بارش ہوئی؟
سب سے زیادہ بارش نشتر ٹاؤن میں 85 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جوہر ٹاؤن 70،لکشمی چو ک44،گلشن راوی میں 40ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، علامہ اقبال ٹاؤن میں 38، سمن آباد میں 22ملی میٹر بارش ہوئی،ائیرپورٹ 23،جیل روڈ پر 22 ملی میٹر ، قرطبہ چوک 25، تاجپورہ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

شدید بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کا انتباہ

محکمہ موسمیات کے مطابق  موسلادھار بارش کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، گوجرانوالہ کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ،  لاہور ، سیالکوٹ، ساہیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر، اوکاڑہ کے نشیبی علاقے بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے ،  موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کوہاٹ، پشاور، بنوں ، کرک اور ڈی آئی خان  میں بھی شدید بارش کا امکان ہے جس سے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے ۔

مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختو نخواہ کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے ، موسلادھاربارش کے باعث کشمیر، ڈیرہ غازی خان، کوہلو، سبی، بارکھان کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ،ژوب ، لورالائی، قلعہ سیف اللہ اورموسٰی خیل کے پہاڑی علاقوں اور ملحقہ مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے ۔