ایف آئی اے نے چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کر لیا 

Aug 08, 2023 | 22:04:PM
ایف آئی اے نے چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کر لیا 
کیپشن: خواجہ حارث (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق خواجہ حارث کو کل دن 2 بجے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل میں طلب کیا گیا ہے جنہیں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات پر زیرِ تفتیش لایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سابق وزیراعظم عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھہ کو بھی طلب کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے: الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا

نعیم پنجوتھہ نے جج ہمایوں دلاور کے جعلی فیس بک سکرین شارٹس عدالت میں پیش کیے تھے اور ایف آئی اے کی انکوائری میں سکرین شارٹس جعلی ثابت ہوئے تھے۔ 

نعیم پنجوتھہ کے جوابوں کی روشنی میں ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو بھی طلب کیا ہے۔