پاکستان سندھ رینجرز نے داخلی اور خارجی راستوں پر اسمگلرز کا گھیرا  تنگ کردیا

Sep 07, 2023 | 22:47:PM
پاکستان سندھ رینجرز نے داخلی اور خارجی راستوں پر اسمگلرز کا گھیرا  تنگ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پاکستان سندھ رینجرز  نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی,  بلوچستان اور سندھ کے بارڈرپر واقع بند مراد چیک پوسٹ پر سنیپ چیکنگ,9ہزار لیڑ ایرانی ڈیزل برآمد کر لیاگیا۔

ترجمان رینجرزسندھ کے مطابق دوران چیکنگ 4 مزدہ ٹرکوں سے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا مجموعی طورپر9ہزار لیڑ ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا، ایرانی ڈیزل غیر قانونی طور پر بلوچستان سے کراچی منتقل کیا جا رہا تھا۔

ترجمان رینجرز  کارروائی کے دوران 4 ملزمان محمد یاسین، صادق کریم، باس ولی اور بابو کو گرفتار کر کے 4 عدد ٹرک بمعہ ایرانی تیل قبضے میں لے لیے گئے،  سندھ رینجرز اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک کسٹم اور دیگر اداروں کے ساتھ اسمگلنگ کو روکنے کے کیے کام کرے گی۔

ترجمان رینجرز  کا کہنا ہے کہ  ملوث افراد اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کاروائیوں کا سلسلہ جاری رہےگا،سندھ رینجرز کے صوبے کو اسمگلنگ کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پر عزم ہے،  گرفتارملزمان کو بمعہ ایرانی ڈیزل اور ٹرک مزید قانونی کاروائی کے لیے کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے فوری کاروائی پر انٹیلی جنس بیورو خیبرپختونخوا اور کسٹمز انٹیلی جنس کو ان کے مثالی مشترکہ آپریشن پر مبارکباد دی ۔انہوں نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ آپ کی موثر نگرانی کی وجہ سے 519 ملین روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان پکڑا گیا،یہ آئی بی کے پی کی تاریخ میں انتہائی اہم کیسوں میں سے ایک ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری معیشت اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے آپ کی لگن کی روشن مثال ہے۔