نسیم شاہ کے چھکوں نے جاوید میانداد کی یاد تازہ کر دی، شاداب خان 

Sep 07, 2022 | 23:16:PM
قومی کرکٹر شاداب خان، افغانستان، جیت، نسیم شاہ، چھکوں، جاوید میانداد، یاد تازہ کردی
کیپشن: شاداب خان۔ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)قومی کرکٹر شاداب خان نے افغانستان کے خلاف جیت پر کہاہے کہ نسیم شاہ کے چھکوں نے جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے چھکوں کی یاد تازہ کردی ۔

افغانستان کیخلاف میچ جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہاکہ یو اے ای میں کافی کرکٹ کھیلی ہے جس سے مدد ملی ،پچ اتنی زیادہ مشکل نہیں تھی، غلط شاٹ کھیل کر آﺅٹ ہوا،مجھے میچ ختم کرنا چاہئے تھا۔

ان کاکہناتھا کہ بولنگ میں کوشش ہوتی ہے رنز نہ دیئے جائیں ، نواز بھی رنز روکنے میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں،شاداب خان کا کہناتھا کہ سپنرز کو کھیلنے میں زیادہ پراعتماد ہوتا ہوں، نسیم شاہ کے چھکوں نے جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے چھکوں کی یاد تازہ کردی ۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ؛نسیم شاہ کے چھکوں نے پاکستان کو جیت سے ہمکنار کردیا