پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Mar 07, 2026 | 10:44:AM
 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائرکی گئی متفرق درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 55 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا ہے،جو غیر قانونی اور عوام دشمن اقدام ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ پٹرولیم قیمتوں میں اضافے سےٹرانسپورٹ،بجلی،زراعت اور اشیائے خوردونوش مہنگی ہوں گی،آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے پاس 15 دن کا سٹاک موجود ہونے کے باوجود قیمتیں بڑھانا غیر قانونی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا طریقہ کار؛درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
درخواست میں استدعاکی گئی ہےکہ عدالت اوگرا اور وزارت توانائی کو 15 دن کے پیٹرولیم ذخائر کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے اورلاہور ہائیکورٹ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔