جی بی الیکشن: پولنگ اسٹیشنوں کو دور کرکے ہماراووٹ بینک متاثرکیاگیا: قمر زمان کائرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(214نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما قمر الزماں کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلستان کے الیکشن میں پولنگ اسٹیشنوں کو دور کرکے ہمارے ووٹ بینک کو متاثرکیاگیا:۔
قمر زمان کائرہ نے اتوار کی شام مطالبہ کیا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کمیشن ہماری شکایات پرفوری ایکشن لے۔
قمر الزماں کائرہ نے کہا، ہماری اکثریت والے بعض پولنگ اسٹیشنوں پر عملہ تاخیر سےپہنچا، جب تک تمام ووٹ کاسٹ نہ ہوجائیں انتخابی عملےکوجانےنہیں دیں گے۔
پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا کہانتخابی عمل کو جان بوجھ کرسست روی کاشکارکرنامنصفانہ الیکشن پرسوالیہ نشان ہے۔
فارم 45 نہیں دے رہے، نئیر بخاری کی شکایت
دوسری جانب پیپلزپارٹی کے سکریٹری جنرل نیرحسین بخاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پیپلزپارٹی کو فارم 45 فراہم نہیں کیےجارہے، چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرکے معاملے سے متعلق آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے انتخابات پرامن ماحول میں ہوئے، اب ماحول خراب نہ کیا جائے، الیکشن کمیشن کو فوری طور پر اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔
انہوں نے الزام عائد کیا کہ گلگت بلتستان میں انتخابات پرامن ہوگئے، فارم 45 نہیں دیے جارہے، یہ نتائج تبدیل کرنا چاہتےہیں، پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 دیے جائیں، پریزائیڈنگ افسران کچی پینسل کے نتائج دے رہے ہیں جوغیرقانونی ہیں، کچھ عناصر انتخابات کو داغدار کرنا چاہتے ہیں۔
جیونیوزسے گفتگو میں پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں دھاندلی کا آغاز کردیا گیا ہے، گلگت بلتستان میں ہمارے نمائندوں کو فارم45 نہیں دیے جارہے، شفاف انتخابات آئینی ذمہ داری ہے اورپیپلزپارٹی شفافیت پریقین رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان سے پیپلزپارٹی رہنماؤں کی شکایت آرہی ہیں کہ وہاں منظم دھاندلی ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلیشئیر برسٹ کا انتباہ، بروقت نقل مکانی سےسینکڑوں جانیں بچ گئیں