سرمایہ کاراکٹھے ہوجائیں، کاروبار کی ضمانت دیتا ہوں، آصف زرداری

Jun 07, 2023 | 20:36:PM
سرمایہ کاراکٹھے ہوجائیں، کاروبار کی ضمانت دیتا ہوں، آصف زرداری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سابق صدر و شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کا میثاق معیشت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ پنجاب کے تاجر اکٹھے ہو جائیں  میں  سرمایا کاری کی ضمانت دیتا ہوں ۔ 
تفصیلات کے مطابق  سابق صدر آصف زرداری کا لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ تاجروں کا خیال رکھا ہے، مہاتیر محمد نے کہا تھا پہلے لوگوں کو امیرکرو، پھر ٹیکس لگاؤ، معیشت کی بہتری ہماری آئندہ نسلوں کیلئے ضروری ہے، غیرملکی سرمایہ کار ایک ڈالر کے بدلے 5 ڈالر مانگتا ہے، دفاعی اخراجات زیادہ ہونے کا پراپیگنڈا کیا جاتا ہے، ملک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:عمران خان بڑی مشکل میں پھنس گئے


 شریک چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات بڑھا کر ہی مسائل حل ہوسکتے ہیں، پاکستان میں اب بھی آگے بڑھنے کی صلاحیت موجود ہے، چین 50 سال کی منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے، چین میں جہاں بندرگاہیں  ہیں وہاں ترقی ہورہی ہے، جوکام کاروباری لوگ کرسکتے ہیں وہ حکومت نہ کرے، شہید بےنظیر کو کراچی آنے سے پہلے متنبہ کیا تھا، چارٹر آف اکانومی پر بات کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں۔