دریائے چناب میں طغیانی کے خدشات، 6 مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیئے گئے

Jul 07, 2023 | 22:18:PM
دریائے چناب میں طغیانی کے خدشات، 6 مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیئے گئے
کیپشن: وزیر آباد میں لگائے گئے فلڈ کیمپ
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(نیرعالم) دریائے چناب میں طغیانی کے خدشات پر وزیرآباد میں 6 مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ لگا دیئے گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کی ٹیموں نے وزیرآباد کے چھ مقامات پر فلڈ ریلیف کیمپ لگا دئے، دریائے چناب میں 8 جولائی سے 10 جولائی کے درمیان ہائی فلڈ کا خدشہ ہے، سیلاب کے پیش نظر تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا، دریائے چناب میں 7 لاکھ کیوسک پانے آنے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارشوں سے کون کون سے علاقے ڈوبنے کا خدشہ، محکمہ موسمیات نے انتباہ کر دیا

ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی طرف سے بھی ہائی فلڈ کے حوالہ سے مراسلہ جاری کیا جا چکا ہے جس کے پیش نظر وزیرآباد کے مختلف علاقوں رانا بہرام، سوہدرہ، ہری پور بند، حیدر کالونی، چک علی شیر اور خانکی گاؤں میں فلڈ ریلیف کیمپ لگائے گئے ہیں۔

دریا کے محلقہ علاقوں میں رہنے والوں کو وارننگ جاری کر دی گئیں اور ہدات جاری کی گئی ہے کہ علاقہ مکین اپنے مال مویشی بھی محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں۔