اسرائیلی فوج کی نصیرت کیمپ اور رفح پر بمباری، مزید 55 فلسطینی شہید

Apr 23, 2024 | 10:50:AM
اسرائیلی فوج کی نصیرت کیمپ اور رفح پر بمباری، مزید 55 فلسطینی شہید
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مظلوم شہریوں پر حملوں سے 24 گھنٹوں میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔ 

تفصیلا ت کے  مطابق  صیہونی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر  بھی حملہ کیا جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

دوسری جانب غزہ کے خان یونس شہر کے نصر میڈیکل کیمپ میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبر سے مزید 100 سے زائد افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جس کے بعد نصر میڈیکل کیمپ سے ملنے والی شہدا کی کل لاشوں کی تعداد 283 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کی غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ، امریکا نےعتراف کرلیا

  میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے ڈرون حملے میں زخمی ہونے والا اسرائیلی میجر ہلاک ہوگیا۔