وہاج علی کا ڈرامہ سیریل"تیرے بن" کے اختتام پر مداحوں کیلئے خصوصی پیغام

Jul 07, 2023 | 18:23:PM
وہاج علی کا ڈرامہ سیریل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار وہاج علی نے اپنے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل"تیرے بن" کے اختتام پر اپنے مداحوں کے لیے خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وہاج علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ کی آخری قسط کے ایک منظر کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ" یہ 6 مہینے اور اس دوران جس قدر محبت اور احترام ملا وہ کسی خواب کی تکمیل سے کم نہیں تھا,ہم سب سخت محنت کرتے ہیں اور ایک کونے میں بیٹھے اپنی کامیابی کا انتظار کرتے ہیں۔"

وہاج علی نے لکھا کہ "ہر ایک کو اپنی کامیابی کی باری آتے دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے، میں اپنی باری آنے پر بہت شکر گزار ہوں مزید محنت کرنے کے لیے حوصلہ مند ہوں،اصلاح کے لیے کی گئی تنقید، مداحوں کا پیار، پیغامات اور فون کالز نے مجھے یہ احساس دلایا کہ یہ تو ابھی آغاز ہے۔"

View this post on Instagram

A post shared by Wahaj Ali (@wahaj.official)

اُنہوں نے مستقبل کے لیے اپنی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ "میں اور بھی بہت کچھ کرنا چاہتا ہوں۔ "

یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں مزید اضافہ،خریداروں کو بڑا جھٹکا لگ گیا

اُنہوں نے لکھا کہ" میں کون ہوں اور میں کیا کرنا چاہتا ہوں اس کے بارے میں مستقل طور پر ایماندار رہنے کے باوجود بھی میں نے کچھ غلطیاں بھی کیں جن پر خوشی ہےکیونکہ ان غلطیوں نے مجھے ایک نیا نقطہ نظر حاصل کرنے کی اجازت دی۔ "

وہاج علی نے اپنی پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ "مرتسم کردار کو میں ہمیشہ اپنے دل میں محفوظ رکھوں گا۔"