شادی کی پہلی سالگرہ: صبور علی کاشوہر کے لیے پیار بھرا پیغام

Jan 07, 2023 | 13:57:PM
شادی کی پہلی سالگرہ: صبور علی کاشوہر کے لیے پیار بھرا پیغام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(یب ڈیسک)ٹی وی اسکرین اور حقیقی زندگی کی مقبول ترین شوبز جوڑی کا اعزاز رکھنے والے علی انصاری اور صبور علی نے  آج7 جنوری کو شادی کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں۔اس خاص دن اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے خاوند کو مبارک باد پیش کی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئےلکھا کہ’’یہ ہے ہم زندگی سے بھرپور اور محبت میں بندھے ہوئے،آج ہم اپنی زندگی کے بہترین فیصلے کو منا رہے ہیں جب ہم ایک دوسرے کے ہوئے تھے۔آج سے ایک سال پہلےمیں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میری زندگی اتنی خوبصورت ہوجائے گی۔

شادی کی پہلی سالگرہ مبارک ہو،میں آپ سے ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی میں وعدہ کرتی ہوں کہ آپ کو ہمیشہ تنگ کروں گی۔

انہوں نے مزید لکھا کہ ’’زندگی میں تم ہو اس بات سے زندگی ہے‘‘۔

دوسری طرف اداکار علی انصاری نے بھی صبور علی کے لیے پیار کا اظہار کرتے ہوئے شادی کی پہلی سالگرہ پر انہیں مبارک باد دی اپنی انسٹاگرام سٹوری پر خوبصورت تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ کی پوسٹ  پر ان کے ساتھ اداکاروں اور سوشل میڈیا صارفین نے بھی سالگرہ کی مبارک باد دی۔????????

یاد رہے کہ اداکارہ صبور علی اور اداکار علی انصاری پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین جوڑیوں میں سے ایک ہے دونوں نے ہی ٹی وی سکرین پر اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں ان کے ایک ساتھ کئی مشہور ڈرامے ہیں جن میں نقب زن سب سے مقبول ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ان کی شادی ایک نجی تقریب میں ہوئی جس میں ان کی فیملی اور شوبز شخصیات نے شرکت کی تھیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)