معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا: علی پرویز ملک 

Dec 07, 2025 | 11:51:AM
 معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا: علی پرویز ملک 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ معرکہ حق میں تینوں فورسز نے مثالی رابطے کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علی پرویز کا کہنا تھا کہ آج عالمی سطح پر کوئی بیٹھک پاکستان کی نمائندگی کی بغیر نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ فوج میں تنظیم سازی کا مقصد تینوں فورسز میں رابطے کو بہتر بنانا ہے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن کے بعد تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم کی سربراہی میں عالمی سطح پر نمایاں کامیابیاں ملیں۔

 یہ  بھی پڑھیں:سلمان علی آغا کا  سکواڈ میں تبدیلی، بابراعظم کے بارے میں بڑا دعویٰ

علی پرویز کا کہنا تھا کہ امریکی صدر سمیت دیگر عالمی رہنما پاکستان کی صلاحیتوں کے بارے میں بات کررہے ہیں۔ مختلف وفود پاکستان کے دورے کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے مل کر پاکستان کو معاشی طور پر مضبوط بنانا ہے۔ ہماری افواج اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دینے کی صلاحیتیں رکھتی ہے۔