اداکار اور تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے کی اہلیہ نے طلاق کی درخواست واپس لے لی 

Aug 07, 2026 | 18:44:PM
اداکار اور تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ وجے کی اہلیہ نے طلاق کی درخواست واپس لے لی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف اداکار اور بھارتی ریاست تامل ناڈو کے وزیراعلیٰ سی جوزف وجے کی اہلیہ سنگیتا نے جمعہ کے روز فیملی کورٹ میں دائر طلاق کی درخواست واپس لے لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سنگیتا نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ وہ اب طلاق کے مقدمے کو مزید آگے نہیں بڑھانا چاہتیں،ان کے بیان کی بنیاد پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی اجازت دیتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا۔

عدالتی حکم کے مطابق سنگیتا نے باقاعدہ درخواست واپسی جمع کروائی تھی،عدالت نے ان کا بیان ریکارڈ کیا جبکہ وجے کے وکیل نے بھی درخواست واپس لینے پر کوئی اعتراض نہیں کیا  جبکہ عدالت نے سنگیتا کو مستقبل میں ضرورت پڑنے پر نئی درخواست دائر کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ سنگیتا نے فروری 2026 میں طلاق کی درخواست دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ وجے ایک خاتون اداکارہ کے ساتھ تعلقات رکھتے ہیں،ان کے مطابق انہیں 2021 میں اس تعلق کا علم ہوا تھا جس کے بعد وجے نے اسے ختم کرنے کا وعدہ کیا  مگر مبینہ طور پر ایسا نہیں کیا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وجے نے آہستہ آہستہ سنگیتا کو اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سے الگ کر دیا جبکہ وہ بیرونِ ملک دوروں اور عوامی تقریبات میں مذکورہ اداکارہ کے ساتھ نظر آتے رہے۔

سنگیتا کا کہنا تھا کہ ان ملاقاتوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی جاتی رہیں، جن کی نہ تو وجے نے تردید کی اور نہ ہی مخالفت کی،وجے کی اہلیہ سنگیتا نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان واقعات سے انہیں اور ان کے دونوں بچوں، جیسن سنجے اور دیویا ساشا کو شدید ذہنی اذیت اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا،انہوں نے یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وجے نے ان کے لیے پہلے سے موجود سہولیات واپس لے لیں، مالی پابندیاں عائد کیں اور ان کی نقل و حرکت بھی محدود کر دی۔

طلاق کی درخواست میں سنگیتا نے مزید کہا تھا کہ وجے کے رویے اور 2024 میں ان سے متعلق سوشل میڈیا پر ہونے والے تنازعات نے انہیں شدید ذہنی صدمہ پہنچایا، ان کے مطابق ان کی شادی عملی طور پر ختم ہو چکی تھی اور صرف کاغذی حیثیت رکھتی تھی، جبکہ اس رشتے نے انہیں مسلسل ذہنی اذیت، تذلیل اور تکلیف سے دوچار رکھا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے عوام نے پنجاب اور اسلام آباد کی کارکردگی پر ووٹ دیا؛طلال چودھری