فلمی رائٹر و ہدایتکار طاہرہ کشیپ میں کینسر کی دوبارہ تشخیص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی لکھاری و فلم ہدایت کار طاہرہ کشیپ میں سات سال بعد دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوگئی ۔
طاہرہ کشیپ بالی ووڈ اداکار آیوشمن کھرانہ کی اہلیہ ہیں اور ابتدائی طور پر ان میں ستمبر 2018 میں چھاتی کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔
طاہرہ کشیپ میں ’ڈکٹل کارنوما ان سیٹو‘ (ڈی سی آئی ایس) کی تشخیص ہوئی تھی اورMastectomy یعنی بریسٹ کو ہٹانے کے عمل سے بھی گزری تھیں۔
ابتدائی طور پر ان میں پری کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جو بعد ازاں بریسٹ کو ہٹانے کے بعد بڑھ گئی تھی لیکن طاہرہ کشیپ نے بہادری سے بیماری کا مقابلہ کیا تھا اور صحتیاب ہوگئی تھیں,اب سال بعد انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ ان میں دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:میرالائف پارٹنرکیساہوناچاہیے؟ طوبیٰ انور نے خصوصیات بتادیں
طاہرہ کشیپ نے انسٹاگرام پوسٹ میں خود کے دوبارہ کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی،تاہم ساتھ ہی اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ وہ دوسرے راؤنڈ میں بھی بیماری کو شکست دے دیں گی۔
"ٹائمز آف انڈیا" کے مطابق طاہرہ کشیپ کی جانب سے خود میں دوبارہ کینسر کی تشخیص کے بعد ان کے شوہر آیوشمن کھرانہ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں بہادر قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ وہ دوبارہ بھی بیماری کو شکست دینے میں کامیاب ہوجائیں گی۔
طاہرہ کشیپ کے مطابق وہ گزشتہ سات سال سے ہر بار اسکریننگ اور ٹیسٹس کرواتی رہی ہیں ۔