ورلڈکپ 2023؛پاکستان نے نیدر لینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی

Oct 06, 2023 | 13:40:PM
ورلڈکپ 2023؛پاکستان نے نیدر لینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ورلڈ کپ کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈز کو بڑے مارجن سے شکست دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد کے راجیو گاندھی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے ورلڈ کپ 2023 کے دوسرے میچ میں پاکستان نے نیدر لینڈ زکو  81رنز سے شکست دے دی ہے، میچ کے آغاز پر نیدر لینڈ نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ، جو پاکستان کے مڈل آرڈر بلے بازوں نے خوب اُڑائی، بلاشبہ پاکستانی کپتان بابر اعظم سمیت اوپننگ بلے باز بری طرح ناکام ہو گئے لیکن محمد رضوان اور سعود شکیل کی نصف سینچریز نے پاکستان کو 287 رنز کا ہدف دینے میں معاونت کی ۔

ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈ زکی پہلی وکٹ 28رنز پر ہی گر گئی ، نیدر لینڈز کی دوسری وکٹ 50 رنز پر گری ، تیسری وکٹ لمبی پارٹنرشپ  کے بعد 120 رنز پر گری لیکن اس کےبعد حارث رؤف نے ایک ہی اوور میں دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دیکھا کر پاکستان کی میچ پر گرپ مضبوط کی ، اس کے بعد شاہین شاہ آفریدی نے نیدر لینڈ زکی اہم وکٹ چٹکھائی تو محمد نواز نے بھی سیٹ بلے باز کو پویلین کی راہ دیکھا کر پاکستان کی کامیابی کا راستہ ہموار کر دیا، اس کے بعد بابر اور محمد رضوان کی مشترکہ کوشش سے نیدر لینڈ کی آٹھویں وکٹ بھی گر گئی ، نیدر لینڈ کی نویں وکٹ پھر سے حسن علی نے حاصل کی اور آخری کامیابی  محمد حارث نے حاصل کی ۔

پاکستان کی بیٹنگ لائن کی بات کی جائے تو اوپننگ کیلئے فخر زمان اور امام الحق میدان میں اترے لیکن روایتی غلطیاں دہراتے ہوئے جلد وکٹیں گنوا بیٹھے، ون ڈاؤن آنے والے کپتان بابر اعظم بھی 18 گیندوں پر صرف 5 رنز بنا کر چلتا بنے  یوں پاکستان کی ابتدائی 3 وکٹیں صرف 38 رنز پر ہی گر گئیں ،پاکستان کی ابتدائی تین وکٹیں جلد گر جانے کے بعد سعود شکیل اور محمد رضوان نے ٹیم کا سکور 158 رنز  تک پہنچایا اور سعود شکیل 68 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے، اس کے بعد محمد رضوان بھی 182 رنز کے مجموعے پر 68 رنز بنا کر چلتے بنے ، سعود شکیل کے بعد آنے والے افتخار احمد بھی محمد رضوان کے پویلین لوٹ جانے کے بعد زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور صرف 9 رنز بنا کر پویلین کی راہ لی۔

پاکستان کی پلینگ الیون کی بات کی جائے تو کپتان بابر اعظم ، نائب کپتان شاداب خان وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے علاوہ اوپننگ بلے باز امام الحق، فخرزمان، مڈل آرڈر بلے باز افتخار احمد، سعود شکیل، آل راؤنڈر محمد نواز، فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:معذور کھلاڑی کا شہزادی کیساتھ بے ساختہ