وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Mar 06, 2026 | 18:59:PM
وزیر اعلیٰ بلوچستان سے عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں وفد کی ملاقات،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
کیپشن: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ وزیر اعلیٰ بلوچستان کو کتابوں کا تحفہ پیش کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ملاقات میں صوبے میں امن، ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے  مشاورت اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کو کتابوں کا تحفہ پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی علمی و سیاسی خدمات کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:یورو ،برطانوی پاؤنڈ، اماراتی درہم مہنگے ،سعودی ریال اور ڈالرکی قیمت جانیے