فاٹا کے طلباکی میڈیکل کالجزمیں سیٹوں کی کمی،متاثرہ طلباکاحکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ

Mar 06, 2026 | 17:30:PM
فاٹا کے طلباکی میڈیکل کالجزمیں سیٹوں کی کمی،متاثرہ طلباکاحکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد ترک) فاٹا کے طلباء کی میڈیکل کالجز میں سیٹوں کی کمی پر متاثرہ طلبہ نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ 

طلباء کا مؤقف ہے کہ فاٹا کے انضمام کے بعد 333 ریزرو میڈیکل سیٹیں مختص کی گئیں،حالیہ الاٹمنٹ میں ریزرو سیٹوں میں کمی کر دی گئی۔

 طلباء کا کہنا ہے کہ قبل ازیں فاٹا کے طلباء کو 149 میڈیکل سیٹیں دی جاتی تھیں،رواں سال فاٹا کیلئے میڈیکل سیٹیں کم کرکے صرف 113 کر دی گئیں،سیٹوں میں کمی سے درجنوں طلباء کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا،پنجاب کی یو ایچ ایس کی جانب سے فاٹا کے طلباء کیلئے 76 سیٹیں دی گئیں۔

 متاثرہ طلباء نے کہا ہے کہ میرٹ اور الاٹمنٹ کے طریقہ کار پر سوالات موجود ہیں،سندھ اور بلوچستان کی جانب سے سیٹوں کی مکمل الاٹمنٹ تاحال واضح نہیں،آرمی میڈیکل کالجز میں بھی گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 سیٹیں کم ہو گئیں جبکہ آزاد کشمیر کی جانب سے بھی میڈیکل سیٹوں میں 4 کی کمی کی گئی، ایچ ای سی کے ٹیسٹ اور پلیسمنٹ کے طریقہ کار پر بھی تحفظات ہیں۔

طلبانے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت وعدے کے مطابق 333 ریزرو میڈیکل سیٹیں بحال کرے ،میرٹ اور شفافیت یقینی بناتے ہوئے تمام ریکارڈ عوام کے سامنے لایا جائے، پسماندہ علاقوں کے طلباء کے مستقبل کے تحفظ کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں :  کیا پنجاب میں اسکول بند ہورہے ہیں؟ وزیر تعلیم رانا سکندر نے تصدیق کردی