ذکا اشرف نے بطور چیئرمین منیجنمنٹ کمیٹی عہدہ سنبھال لیا

Jul 06, 2023 | 13:57:PM
پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے عہدہ سنبھال لیا۔ دفتر آمد پر سب نے استقبال کیا۔ دوسری جانب نئے سیٹ اپ آتے ہی چیف سلیکٹر ہارون رشید عہدوں سے فارغ ہوگئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئے چیئرمین ذکاء اشرف نے عہدہ سنبھال لیا۔ دفتر آمد پر سب نے استقبال کیا۔ دوسری جانب نئے سیٹ اپ آتے ہی چیف سلیکٹر ہارون رشید عہدوں سے فارغ ہوگئے۔

گذشتہ رات نوٹیفکیشن کے بعد ذکا اشرف کی بطور چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی میں انٹری ہوئی تو سی او سلمان نصیر سمیت افسران نے انہیں خوش آمدید کہا۔نئی دس رکنی منیجمنٹ کمیٹی کا اہم اجلاس بھی ہو چکا ہے جس میں ڈومیسٹک کرکٹ، کرکٹ انفراسٹرکچر، دیگر انتظامی امور کے علاوہ دورہ سری لنکا، ایشیا کپ اور ورلڈکپ پر غور کیا گیا۔

مزید پڑھیں:   جہانگیر ترین کے بھائی عالمگیر ترین نے خودکشی کرلی

اس کے ساتھ ساتھ آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں شرکت کے حوالے سے فیصلے کیے گئے۔ دوسری جانب کرکٹ بورڈ میں نئی انتظامیہ کے آتے ہی اکھاڑ پچھاڑ شروع ہو گئی۔نجم سیٹھی کے انتہائی قریبی ساتھی سابق ممبر منیجمنٹ کمیٹی ہارون رشید کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے بھی ہاتھ دھونا پڑ گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں چیئرمین کمیٹی ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ہم اپنی پوری توجہ کرکٹ اور کرکٹرز کی بہتری پر مرکوز رکھیں گے۔ ذکاء اشرف نے کرکٹ بورڈ کے معاملات میں شفافیت لانے کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے انتخابات میں دھاندلی کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ریجنز اور ایسوسی ایشنز کے صاف شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا جائے۔

اُنہوں نے کہا ڈومیسٹک کرکٹ میں کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات دیں گے تو اچھے کرکٹر سامنے آئیں گے، سٹیڈیمز کی تعمیرنو، ڈومیسٹک کھلاڑیوں کے سنٹرل کنٹریکٹ سمیت اہم امور پر بھی چئیرمین مینجمنٹ کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔

ذکاء اشرف نے کہا کہ ہم چاہتے تھے نجم سیٹھی کو باعزت طریقے سے الوداع کرتے۔ ہم نے نجم سیٹھی کو بھی پیغام بھجوایا تھا اعجاز بٹ کو ابھی اچھی طرح سے رخصت کیا، چیئرمین منیجمنٹ کمیٹی پی سی بی نے کہا ایشیاء کپ ورلڈکپ سمیت بین الاقوامی محاذ پر بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے۔