باپ نے یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا

Feb 06, 2023 | 23:23:PM
باپ نے یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا
کیپشن: یوٹیوبر طیبہ العلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)عراق میں باپ نے اپنی22سالہ یوٹیوبر بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کردیا ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق طیبہ العلی کی باپ کے ہاتھوں موت کی تصدیق عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد مان کی جانب سے کی گئی جنہوں نے بتایا کہ طیبہ العلی ترکی میں مقیم تھیں اور ان دنوں وہ عراق آئی ہوئی تھیں۔ترجمان کے مطابق مذکورہ واقعہ31جنوری کو پیش آیا، باپ اور بیٹی کے درمیان ہونے والی گفتگو کی کچھ ریکارڈنگز پولیس کو برآمد ہوئیں جس سے پتا چلتا ہے کہ طیبہ کے والد اس کے ترکیہ میں تنہا رہنے پر رضامند نہیں تھے اور ناخوش بھی تھے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع نے انکشاف کیاکہ مقتولہ یوٹیوبر2017میں اپنے خاندان کےساتھ ترکیہ گئی تھیں لیکن پھر انہوں نے واپس عراق جانے سے انکار کردیا اور ترکیہ میں رہنے کی خواہش ظاہر کی۔بتایا گیاکہ یہ خاندانی جھگڑا2015سے چلتا آرہا تھا جو اب طیبہ کی موت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔طیبہ العلی کے یوٹیوب پر بے شمار فالوورز تھے جنہوں نے طیبہ کی موت پر غصے کا اظہار کیا ہے۔یوٹیوبر عام زندگی میں ہونے والے کاموں کی ویڈیوز بناتی تھیں جن میں اکثر ان کے منگیتر بھی دکھائی دیتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: گجرات میں کنجاہ ہاﺅس پر پولیس کا چھاپہ، مونس الٰہی نے ٹوئٹ کردی