مرغی کی خریداری بھی مشکل ،متعلقہ ادارے کاغذی کارروائیوں تک محدود
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بسیم افتخار)کراچی میں مرغی کا گوشت 660 اور زندہ مرغی 440 روپے فی کلو تک جا پہنچی ۔
شہریوں نے مرغی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمت 400 روپے فی کلو تک لائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ایکسائزکی تاریخ میں سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈہوگئی
شہریوں کا کہنا ہے کہ عید ہو یا کوئی تہوارمنافع خور قیمتوں کو آسمان پر پہنچا دیتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں،متعلقہ ادارے صرف کاغذی کارروائیوں تک محدود ہیں جبکہ شہری منافع خوروں کے رحم و کرم پر اشیائے ضروریہ خریدنے پر مجبور ہیں۔