اسنوکر بال کو 47.13 سیکنڈز تک گھمانے کا نیا ورلڈ ریکارڈ

May 05, 2023 | 13:17:PM
 ہنگری سے تعلق رکھنے والے اسنوکر کے شوقین نے 47.13 سیکنڈز تک اسنوکر ٹیبل پر بال گھما کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ہنگری سے تعلق رکھنے والے اسنوکر کے شوقین نے 47.13 سیکنڈز تک اسنوکر ٹیبل پر بال گھما کر عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔

اسنوکر مہارت بھرا کھیل ہے جس میں سائنسی اصول بھی کام کرتے ہیں۔ کھلاڑی کوئی ٹورنامنٹ جیتنے کے لیے اہلیت اور ہنر نہ رکھتا ہو لیکن اس کا ایک عمدہ اور شاندار شاٹ ورلڈ ریکارڈ قائم کرسکتا ہے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق 29 سالہ بینس کووری نے شاندرا ٹِرک دکھاتے ہوئے ایسا شاٹ کھیلا کہ اسنوکر ٹیبل پر بال دوسری بال سے ٹکرانے کے بعد 47.13 سیکنڈز تک گھومتی رہی۔

مزید پڑھیں:  دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل بنائے گئے ریکارڈ میں گیند 42.20 سیکنڈز تک گھومی تھی۔