دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم، گنیز ورلڈ ریکارڈ میں شامل

May 05, 2023 | 12:45:PM
جاپان کے لگژری آئس کریم برانڈ سلیٹو نے حال ہی میں دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا نیا گنیز ریکارڈ قائم کر دیا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جاپان کے لگژری آئس کریم برانڈ سلیٹو نے حال ہی میں دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا نیا گنیز ریکارڈ قائم کر دیا۔

اس حوالے سے 25 اپریل کو گینز ورلڈ ریکارڈز نے سلیٹو برانڈ کی نئی پروٹین سے بھرپور آئس کریم بیاکوئیا کو دنیا کی مہنگی ترین آئس کریم کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔ اس کی قیمت 8 لاکھ 80 ہزار جاپانی ین (6 ہزار 700 امریکی ڈالرز کے مساوی) فی پورشن ہے۔  

یہ آئس کریم ایک ویلویٹی (پنیر اور دیگر اشیا سے تیار کردہ نرم حصہ) جس میں دودھ اور دو اقسام کی پنیر، انڈوں کی زردی، سبز پیاز سے مشابہہ ایک جاپانی سبزی شامل ہے، جبکہ اس کا اوپری حصہ اسکم دودھ سے تیار شدہ خشک اور سخت پنیر، سفید ٹرائفل، ٹرائفل آئل اور گولڈ لیف پر مبنی ہے۔ 

جبکہ بہت اعلیٰ گریڈ کا جیلاٹو تو اس کی مٹھاس کو مست کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، نہایت ہی ذائقے دار اور شاندار قسم کی یہ اپنی نوعیت کی واحد آئس کریم ہے۔

مزید پڑھیں:  بادشاہ چارلس کی تاج پوشی: لندن کی سڑک پر دیوہیکل تاج سجا دیا گیا

جبکہ اس کی پیکنگ تو نہایت ہی اسٹائلش بلیک باکس سے بنی ہوئی ہے۔ اس میں ایک ہینڈ میڈ دھاتی چمچہ جسے جاپانی ثقافت اور ٹیمپلز کی تعمیر کے انداز میں تیار کیا گیا ہے۔