دھمکی آمیز خط پر انکوائری کمیشن کا قیام ۔۔تحریک انصاف کا ردعمل بھی آگیا

May 05, 2022 | 16:27:PM
تحریک انصاف مطالبہ
کیپشن: فواد چودھری فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنما فوادچودھری کا کہناہے کہ جلد ایسا وقت آئے گا کہ موجودہ حکومت گھبرائے گی، وزیراعظم اور کابینہ کو مشورہ ہے کہ آپ نے گھبرانا نہیں ،آپ کے گھبرانے کا وقت کل جلسے کے بعد شروع ہو گا۔
سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ تحریک انصاف نے غیر ملکی خط پر حکومتی کمیشن کو مسترد کردیا،ہم صر ف ایسے عدالتی کمیشن کو تسلیم کریں گے جو اوپن سماعت کرے،عدالت کیلئے اس سے بڑا کیا کام ہو گا کہ ملک کی خودمختاری ختم کردی گئی ۔
انہوں نے کہاکہ اس حکومت نے روس کے ساتھ ہماری تیل اور گیس کی ڈیل ختم کردی،فوادچودھری نے کہاکہ کرائم منسٹر کے آدھے سے زیادہ وزیر منی لانڈرنگ کیسز میں ضمانت پر ہیں ، فرح گوگی کیا کوئی بھی ہو جس پر الزامات ہیں اسے جواب دینا چاہئے ، حکومت اب تک صرف فرح گوگی پر کیس بنانے کی بات کررہی ہے،اصل بات یہ ہے کیس بننانے کیلئے آپ کو کوئی چیز مل نہیں رہی،اب بہت وقت گزر گیا، آپ فرح پر کوئی کیس نہیں بنا سکتے،عمران خان کی پہلی حکومت تھی جس پر کوئی الزام نہیں ،انہوں نے کہاکہ ایندھن کی قیمتوں پر انہیں پتہ نہیں کیا کرنا ہے،انرجی بحران سب سے بڑا مسئلہ ہے۔
فوادچودھری نے کہاکہ 20 مئی کے بعد لانگ مارچ کی کال دے دی جائے گی،لاکھوں لوگ اپنی حقیقی آزادی کیلئے اسلام آباد میں نکلیں گے،اس امپورٹڈ حکومت کے یہ آخری چند ہفتے ہیں ، عدالتیں 24 گھنٹے کھلی ہیں تو اس سازش کا معاملہ دیکھنا چاہئے،ہم کسی بیرونی طاقت کو اڈے اور کوریڈور دینے کی اجازت نہیں دینگے،عمران خان کے ابسلوٹلی ناٹ کہنے کے بعد سازش شروع ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان کو دھمکی آمیز خط ۔۔ حکومت کا انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ