سوشل میڈیا پر تنقید کرنیوالوں سے کیسے نمٹا جائے؟بھارتی اداکارہ سنی لیونی نےطریقہ بتا دیا

Mar 05, 2022 | 15:07:PM
بالی ووڈ اداکارہ، سنی لیونی ،انٹرویو ،سوشل میڈیا ، تنقید، نیاطریقہ
کیپشن: بھارتی اداکارہ  سنی لیونی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ  و ڈانسر گرل سنی لیونی نے ایک انٹرویو کے دوران سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والوں کے ساتھ نمٹنے کا  نیاطریقہ بتا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب  اداکارہ سنی لیونی سے اس حوالے سے پوچھا گیا کہ آپ سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید یا ٹرولنگ کا سامنا کیسے کرتی ہیں؟ تو انہوں نے اس کا تفصیلی جواب دیتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر تنقید کرنے والے صارفین سے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ وہ ان کی زندگی کا حصہ نہیں ہیں،اداکارہ نے بتایا اگر کوئی سوشل میڈیا پر کسی پر تنقید کرتا ہے تو اس کا مقصد سراسر توجہ حاصل کرنا ہوتا ہے ۔ ان تنقید نگاروں کا سامنا کرنے کا سب سے اچھا طریقہ یہ ہے کہ ان کے کمنٹس کو نہ پڑھاجائے اور انہیں بلاک کردیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:  سلمان خان کی معروف اداکارہ سے خفیہ شادی؟ تصویر وائرل۔حقیقت سامنے آگئی