رحیم یارخان:ایک ہی گھر کے 3 کم سن بچے کھیلتے ہوئے نہر میں گر گئے

Jun 05, 2023 | 21:15:PM
رحیم یارخان:ایک ہی گھر کے 3 کم سن بچے کھیلتے ہوئے نہر میں گر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) رحیم یارخان میں  ایک ہی گھر کے3 کم سن بچے کھیلتے ہوئے نہر میں جا گرے، دوبھائیوں کی ڈیڈباڈیزنکال لی گئیں، تیسرےکی تلاش جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق رحیم یارخان کے علاقے فتح پورکمال میں کم سن تینوں بھائی 8سالہ ابوبکر،5سالہ عثمان اور3سالہ  محمدعلی گھرکےباہرنہرکنارےکھیل رہےتھے،  تینوں کھیل کھیل کےدوران مقامی نہرمیں گرگئے۔ 

ریسکیو ذرائع کے مطابق 8سالہ ابوبکراور3سالہ محمدعثمان کی ڈیڈباڈی کونہرسےنکال لیاگیا، جبکہ 5سالہ محمدعثمان کی نہرمیں تلاش کاسلسلہ جاری ہے، بچوں کی ڈیڈباڈیز گھرمیں پہنچتےہی کہرام مچ گیا۔