عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، رانا ثنااللہ کا لمبا یوٹرن 

Jun 05, 2022 | 21:51:PM
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، رانا ثنااللہ کا لمبا یوٹرن 
کیپشن: کیپشن؛ رانا ثنااللہ نے عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے بیان دیا ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ عمران خان کے بولنے اور کھلے رہنے سے ہمیں فائدہ ہے۔ اس کی گرفتاری میں وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے لیکن جو بھی قانون توڑےگا اسےگرفت میں لیا جائے گا۔ رہنما پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ راناثنا اللہ نے کہا کہ پولیس اہلکارکی شہادت کےذمہ داروں کی گرفتاری کوئی سیاسی رد عمل نہیں۔ آپ جھوٹ بولیں،گولیاں برسائیں،ڈنڈے چلائیں ہم دیکھتے رہیں؟

وزیرداخلہ نے کہا کہ آپ آگ لگائیں، سرپھاڑیں اورہم تماشائی بن کردیکھیں، یہ نہیں ہوسکتا۔ قانون پرسختی سے عمل ہوگا، خلاف ورزی کریں گے، نہ کرنے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری ہیلی کاپٹرپربنی گالہ واپس آنےوالے کو جھوٹ کا نیا دورہ پڑگیا۔  25مئی کوجوڈرکرچھپ گئےتھے، اب بلوں سےباہر نکل آئےہیں۔ 11دن پہلےکوئی نکلا نہ اب کوئی نکلےگا۔ 

یہ بھی پڑھیں:نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی ناقابل قبول، وزیراعظم کی سخت الفاظ میں مذمت

جن کا مال کھایا ہے وہ البتہ وصولی کےلئےبنی گالہ ضرورآسکتےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شکر ہے انقلاب آج پشاور سے سرکاری ہیلی کاپٹر پر اکیلا بنی گالا پہنچ گیا۔ عوام نےآپ کو مسترد کرکے اپناعوامی رد عمل دے دیا ہے۔ عوام نے بھگوڑوں کےخلاف عوامی رد عمل دےدیا ہے۔