پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ: قیدیوں کے اہلخانہ کیلئے موبائل ایپ متعارف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)حکومتِ پنجاب نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کے لیے موبائل ایپلی کیشن متعارف کرادی ۔
حکومتِ پنجاب نے قیدیوں کے اہلخانہ کی سہولت کے لیے خصوصی موبائل ایپلی کیشن متعارف کرا دی، جس کے ذریعے شہری اب گھر بیٹھے قیدیوں سے ملاقات کے لیے وقت طے کر سکیں گے۔
حکام کے مطابق نئی ایپ کا مقصد جیلوں میں آنے والے شہریوں کو جدید اور آسان سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ ملاقات کے لیے طویل انتظار اور غیر ضروری رش سے بچا جا سکے۔
ایپ کے ذریعے شہری اپنی سہولت کے مطابق ملاقات کا وقت مقرر کر سکیں گے،جس سے جیلوں میں ملاقات کے نظام کو مزید منظم اور مؤثر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں:پٹرولیم قیمتوں میں معمولی کمی کے باوجود مہنگائی کم نہ ہو سکی، اشیائے خورونوش بدستور مہنگی