پنڈی کی لڑکی نےگھر سے بھاگ کر حیدر آباد کے لڑکے سے شادی کر لی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سحر نے گھر سے بھاگ کر ایان سے شادی کر لی اور نکاح نامے کے ساتھ ویدیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔ اب یہ ویڈیو سوشل میڈیا کے بعض با اثر انفلئنسرز کے اکاؤنٹس سے پوسٹ کی جا چکی ہے اور وائرل ہو رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون اور مرد ہاتھ میں نکاح نامہ تھامے بیٹھے ہیں ، خاتون بتا رہی ہیں کہ ان کا نام سحر ہے اور وہ ایان سے محبت کرتی تھی اس لئے گھر چھوڑا اور حیدرآباد آ کر شادی کر لی۔ سحر نے بتایا کہ ان کے گھر والوں کوا بھی کچھ پتہ نہیں ہے۔
سحر کا تعلق پنجاب کے شہر راولپنڈی سے ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: زرافے ریاضی سیکھ سکتے ہیں
سحر نے بتایا کہ میرا ایان کے ساتھ رابطہ آن لائن گیم کے ذریعے ہوا، ایان مجھے پسند تھے اس لئے نکاح کر لیاہے اور بہت خوش بھی ہوں۔ میں راولپنڈی سے اپنی مرضی سے آئی ہوں، اپنی فیملی کےساتھ ابھی کوئی رابطہ نہیں ہواہے اور نہ ہی انہیں میرے نکاح کے بارے میں پتا ہے ۔
راولپنڈی کی ایک نوجوان خاتون کو ایک گیم کھیلتے ہوئے محبت ہو گئی اور انہوں نے حیدرآباد کی ایک عدالت میں ایک نوجوان کے ساتھ محبت کی شادی کر لی۔ pic.twitter.com/jU3zXMWK9y
— صحرانورد (@Aadiiroy2) July 3, 2026