دریائے سندھ میں پھنسے 30 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، محفوظ مقام پر منتقل

Jul 05, 2025 | 15:38:PM
 دریائے سندھ میں پھنسے 30 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا، محفوظ مقام پر منتقل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اٹک کے قریب دریائے سندھ میں پھنسے 30 افراد کو بروقت کارروائی کرکے ریسکیو کرلیا گیا، تمام افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

اٹک کے قریب ریسکیو اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دریائے سندھ میں پھنسے 30 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق دریائے سندھ میں پھنسے افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

ریسکیو کے مطابق متاثرین شادی خان کے مقام پر دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث پھنس گئے تھے۔