اداکارہ مہوش حیات نے سکیورٹی گارڈز رکھ لئے 

Jan 05, 2023 | 21:20:PM
اداکارہ مہوش حیات، سکیورٹی گارڈز، رکھ لئے،
کیپشن: مہوش حیات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ مہوش حیات نے سکیورٹی کیلئے گارڈز رکھ لئے۔
تفصیلات کے مطابق سیاسی خبروں میں آنے کے بعد اداکارہ مہوش حیات نے سکیورٹی گارڈ زکھ لئے اوراپنی پیشہ وارانہ مصروفیات بھی محدود کر دیں ۔
ذرائع کاکہناہے کہ اداکارہ اب نجی کمپنی کے گارڈز کے ساتھ ہی کہیں آیا جایا کریں گی ،مہوش حیات نے سازشی خبروں کے باعث اپنے ساتھ سکیورٹی رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کبریٰ خان کی دھمکی پر عادل راجہ کی اہلیہ بھی میدان میں آگئیں اور اداکارہ کو کرارا جواب دیدیا
یاد رہے کہ وی لاگر عادل راجہ کی جانب سے مہوش حیات سمیت دیگر اداکاراﺅں پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کئے گئے تھے، اداکارہ مہوش حیات نے وی لاگر عادل راجہ کی جانب سے لگائے گئے سنگین نوعیت کے الزامات پر کہا تھا کہ سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے کچھ لوگ انسانیت کے درجے سے گرجاتے ہیں۔

 وی لاگر عادل راجا کی جانب سے نام لیے بغیر پاکستان کی صف اول کی چار اداکاروں پر سنگین نوعیت کے الزامات لگائے گئے تھے۔ وی لاگر نے اپنے وی لاگ میں پاکستانی اداکاروں کے نام سے شروع ہونے والے حروف کو استعمال کرتے ہوئے مہوش حیات، ماہرہ خان، کبریٰ خان اور سجل علی کے ناموں کی طرف اشارہ کیا۔ جس کے بعد سجل علی اور کبریٰ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کے ذریعے عادل راجہ کو جواب دیا۔ اداکارہ مہوش حیات نے بھی خود پر لگائے جانے والے الزامات پر جواب دیا۔ مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے لکھا! مہوش حیات نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ کو دو منٹ کی شہرت تو مل چکی ہوگی۔ کیونکہ میں ایک اداکارہ ہوں آپ مجھ پر کیچڑ اچھال سکتے ہیں۔ شرم کریں کہ بے بنیاد الزامات لگا کر چھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مجھے ان لوگوں پر بھی شرم آرہی ہے کہ جو ان چھوٹی خبروں پر یقین کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے معاشرے کے گرتے ہوئے معیار کو ظاہر کر رہا ہے، بنا کسی سوچ کے آپ ان باتوں کو صحافت کے زمرے میں ڈال دیں، مگر یہ روکنا چاہیے بالکل رک جانا چاہیے۔ مس کسی کو بھی اپنے نام کو بدنام کرنے کی اجازت نہیں دوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی شہری کا وائرل گرل عائشہ سے نکاح ؟ ویڈیو وائرل